ٹھانے ضلع کے امبرناتھ میں کار کئی گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گئی، 4 کی موت، 3 زخمی
ممبئی، 22 نومبر (ہ س)۔ ٹھانے ضلع کے امبرناتھ میں میونسپل انتخابات کی تشہیر کر رہے ایک امیدوار کی کار جمعہ کی رات کئی گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی، جس سے 4 افراد کی موت ہو گئی اور 3 لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اس حادثے کی ج
ٹھانے ضلع کے امبرناتھ میں کار کئی گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گئی، 4 کی موت، 3 زخمی


ممبئی، 22 نومبر (ہ س)۔ ٹھانے ضلع کے امبرناتھ میں میونسپل انتخابات کی تشہیر کر رہے ایک امیدوار کی کار جمعہ کی رات کئی گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی، جس سے 4 افراد کی موت ہو گئی اور 3 لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اس حادثے کی جانچ امبرناتھ تھانے کی پولیس ٹیم کر رہی ہے۔

امبرناتھ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) شیلش کالے نے ہفتے کو بتایا کہ حادثے میں کار ڈرائیور سمیت 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں متاثرہ گاڑیاں پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہیں۔ مرنے والوں کی لاشیں برآمد کر کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ مزید 3 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس حادثے کی تحقیقات کر رہے پولیس افسر نے بتایا کہ امبرناتھ نگر پریشد کے انتخابات کے لیے شیو سینا شندے گروپ کی امیدوار کرن چوبے اپنے ڈرائیور لکشمن شندے کے ساتھ انتخابی مہم کے سلسلے میں مٹکا چوک کے قریب بُوا پاڑا علاقے کی طرف کار سے جا رہی تھیں۔ اسی دوران کار ڈرائیور کا پیر اچانک ایکسیلیٹر میں پھنس گیا اور گاڑی بے قابو ہو گئی۔ بے قابو کار کئی دو پہیہ گاڑیوں کو ٹکر مارتی ہوئی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور شندے، چندرکانت انارکے (57)، شیلش جادھو (45) اور سومت چیلانی (17) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں کرن چوبے بھی زخمی ہو گئی ہیں اور ان کا علاج ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔ جبکہ زخمی امت چوہان کا علاج سینٹرل اسپتال میں چل رہا ہے اور زخمی ابھیشیک چوہان کو کلوا کے چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کرن چوبے نے کہا کہ جب کار پل پر چڑھ رہی تھی تو شندے کو ایک فون آیا اور فون اٹھاتے وقت وہ اچانک جواب دینا بند کر دیا۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتیں، انہوں نے دیکھا کہ ڈرائیور کا پیر ایکسیلیٹر میں دبا ہوا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande