مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا دور جاری، بھوپال-اندور سمیت سات اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ
مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا دور جاری، بھوپال-اندور سمیت سات اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ بھوپال، 22 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اس بار نومبر سے ہی سردی نے اپنا پورا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور سرد لہر کا الرٹ جاری کیا
ایم پی موسم فائل فوٹو


مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا دور جاری، بھوپال-اندور سمیت سات اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ

بھوپال، 22 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اس بار نومبر سے ہی سردی نے اپنا پورا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بھوپال، اندور، اجین، گوالیار، جبلپور، ریوا اور شہڈول— ان سات اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں تک سرد لہر چلنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ صوبے میں ہِل اسٹیشن پچمڑھی سب سے زیادہ سرد رہا۔ ریاست کے کئی شہروں میں رات کا درجہ حرارت نیچے گرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے شمالی ہوائیں چلنے کے سبب مدھیہ پردیش میں تیز سردی کا دور جاری ہے۔ جمعرات-جمعہ کی رات ریاست کے واحد ہِل اسٹیشن پچمڑھی میں پہلی بار پارہ 5.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ نرمداپورم میں کوہرا چھایا رہا۔ یہاں ویزیبلٹی 500 سے 1000 میٹر تک درج کی گئی۔ بھوپال اور اندور میں درجۂ حرارت 10 ڈگری سے نیچے برقرار ہے۔

مدھیہ پردیش میں رات کے وقت بھوپال میں درجۂ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس، اندور میں 8.4 ڈگری، گوالیار میں 12.8 ڈگری، اجین میں 11.5 ڈگری اور جبلپور میں 11.1 ڈگری سیلسیس رہا۔ وہیں، چھترپور کے نوگاوں میں 8.5 ڈگری، کھرگون میں 8.8 ڈگری، نرسنگھ پور میں 9 ڈگری اور کھنڈوا میں 9.4 ڈگری، راجگڑھ میں 8 ڈگری اور امریا میں 10.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ باقی شہروں میں بھی پارے میں گراوٹ دیکھی گئی۔

جمعہ کو دن میں بھی کئی شہروں میں درجۂ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بھوپال میں سرد ہوائیں چلتی رہیں۔ دھند کا اثر بھی نظر آیا۔ نرمداپورم، جبلپور سمیت کئی شہروں میں صبح کے وقت کوہرا چھایا رہا۔ موسم ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال سے آرہی برفیلی ہواوں کی وجہ سے سردی بڑھ رہی ہے۔ البتہ آنے والے دو تین دن میں ونڈ پیٹرن میں تبدیلی کا امکان ہے، جس سے معمولی راحت مل سکتی ہے۔ لیکن دسمبر آتے ہی دوبارہ پارہ نیچے گرے گا اور سردی مزید تیز ہو جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande