
جموں, 22 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں پولیس اسٹیشن کٹرا کی ٹیم نے تحصیلدار کٹرا کے ہمراہ وارڈ نمبر پانچ چنتا منی مندر کے نزدیک واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات اور بھاری مقدار میں نقد رقم برآمد کی۔ یہ کارروائی رینو دیوی زوجہ سوم راج کے گھر پر عمل میں لائی گئی۔
تلاشی کے دوران پولیس نے ٹرماڈول 5 ایم جی کے 10 اسٹرپ، مجموعی طور پر 100 کیپسول ،الپرازولام 0.5 ایم جی کی 74 گولیاں ،پیٹریل ایم ڈی 0.5 ایم جی کی 14 گولیاں ،اس کے علاوہ گھر سے 2,00,680 کی نقدی بھی ضبط کی گئی، جس کے بارے میں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ رقم ممنوعہ ادویات کی غیر قانونی فروخت سے حاصل کی گئی تھی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر نمبر 316/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کی سپلائی کے ذرائع اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی چھان بین جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر