
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون دیکھا گیا
جموں، 22 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ایک بستی کے اوپر پاکستانی ڈرون کی پرواز دیکھی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب ڈرون پاکستانی حدود میں واقع چک بھورا پوسٹ کی جانب سے اڑتا ہوا گھگوال علاقے کے ریگل گاؤں کے اوپر چند منٹ تک منڈلاتا رہا اور پھر واپس چلا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کی نقل و حرکت دیکھتے ہی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن چلایا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ منشیات، اسلحہ یا دیگر کسی قسم کا مشتبہ مواد ڈراپ نہ کیا گیا ہو۔ سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر