
جموں ائیرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی مشق منعقد
جموں، 22 نومبر (ہ س)۔ جموں ایئرپورٹ پر مختلف سیکورٹی اور معاون ایجنسیوں کی آپریشنل تیاری اور ایمرجنسی ریسپانس صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ ملٹی ایجنسی عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں سی آئی ایس ایف، جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، انڈین ایئر فورس، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جی ایم سی میڈیکل ٹیم، اے اے آئی فائر سروسز اور سی آئی ایس ایف بی ڈی ڈی ایس و ڈاگ اسکواڈ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ایک افسر کے مطابق اس مشق کا مقصد مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو مزید مضبوط بنانا، اسٹینڈرڈ ریسپانس پروسیجر کا جائزہ لینا اور ایئرپورٹ پر حقیقی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر