جموں و کشمیر کی سیلاب متاثرہ پنچایتوں کے لیے اضافی 50 دن منظور
جموں و کشمیر کی سیلاب متاثرہ پنچایتوں کے لیے اضافی 50 دن منظور جموں، 22 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے
Lg greet


جموں و کشمیر کی سیلاب متاثرہ پنچایتوں کے لیے اضافی 50 دن منظور

جموں، 22 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے منریگا کے تحت یومیہ روزگار کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دی۔ ایل جی کے دفتر کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی شیو راج سنگھ چوہان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے جموں و کشمیر میں منریگا کی یومیہ روزگار تعداد 150 دن تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا گیا کہ جموں و کشمیر کی 1962 پنچایتوں کو ‘سیلاب متاثرہ’ قرار دیا گیا تھا، جس کے باعث لوگوں کے روزگار پر شدید منفی اثر پڑا۔ یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے مرکز سے خصوصی ریلیف کی درخواست کی گئی تھی اور آج کے فیصلے سے کمزور دیہی خاندانوں کو مستحکم آمدنی میسر آئے گی، معاشی پریشانی میں کمی ہوگی اور پائیدار اثاثوں کی تخلیق ممکن ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande