کلیان کے امبرناتھ فلائی اوور پر المناک حادثہ ، شیوسینا امیدوار کی گاڑی بے قابو، چار افراد یلاک
ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ، گاڑی مخالف سمت کی گاڑیوں سے ٹکرا گئیکلیان (ممبئی)، 22 نومبر (ہ س)۔ کلیان کے امبرناتھ فلائی اوور پر جمعہ کی رات ایک المناک حادثے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔ شیوسینا کی امیدوار کرن چوبے کی گاڑی کے ڈرائیور کو اچانک دل
DRIVER’S HEART ATTACK CAUSES FOUR DEATHS


ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ، گاڑی مخالف سمت کی گاڑیوں سے ٹکرا گئیکلیان (ممبئی)، 22 نومبر (ہ س)۔ کلیان کے امبرناتھ فلائی اوور پر جمعہ کی رات ایک المناک حادثے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔ شیوسینا کی امیدوار کرن چوبے کی گاڑی کے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے نتیجے میں گاڑی پوری طرح بے قابو ہو کر مخالف سمت آنے والی متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ چار زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق کرن چوبے بوواپاڈا میں انتخابی مہم کے لیے جا رہی تھیں کہ راستے میں ڈرائیور لکشمن شندے کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ وہ اسٹیرنگ پر ہی بے ہوش ہو گئے، جس کے بعد تیز رفتار گاڑی نے ڈیوائیڈر کو عبور کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی چار سے پانچ گاڑیوں کو زور دار ٹکر ماری۔ ٹکر کے باعث کئی گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔ہلاک شدگان میں لکشمن شندے (ڈرائیور)، میونسپل ملازم چندرکانت انارسے، مقامی نوجوان سمیت چیلانی اور شیلیش جادھو شامل ہیں۔ چندرکانت انارسے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور حادثے کی شدت سے پل سے نیچے جا گرے، بعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔زخمیوں میں کرن چوبے، امیت چوہان اور ابھیشیک چوہان کو فوری طور پر قریب کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی شہریوں نے گاڑی کی کھڑکی توڑ کر کرن چوبے کو باہر نکالا اور ابتدائی مدد فراہم کی۔کرن چوبے نے پولیس کو بتایا کہ ڈرائیور اچانک بے ہوش ہو گیا، اور وہ صورتحال کو سمجھنے سے پہلے ہی گاڑی پوری طرح قابو سے باہر ہو گئی۔ عنبرناتھ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج، جائے حادثہ پر موجود شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر واقعے کی مکمل تصویر واضح کرنے میں مصروف ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande