دہلی کے رام لیلا میدان میں 14 دسمبر کو کانگریس کی ریلی، ایس آئی آر کا معاملہ اٹھائے گی
دہلی کے رام لیلا میدان میں 14 دسمبر کو کانگریس کی ریلی، ایس آئی آر کا معاملہ اٹھائے گی نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ کانگریس نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بڑی ر
کے سی وینوگوپال۔


دہلی کے رام لیلا میدان میں 14 دسمبر کو کانگریس کی ریلی، ایس آئی آر کا معاملہ اٹھائے گی

نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ کانگریس نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بڑی ریلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ووٹ چوری ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے اور اس کے خلاف پورے ملک میں پیغام دینا ضروری ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر انتخابی عمل میں جانبداری کے الزامات بھی عائد کیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande