بہار میں آج سے سردی کا قہر، 4 ڈگری تک گرے گا درجہ حرارت
بہار میں آج سے سردی کا قہر، 4 ڈگری تک گرے گا درجہ حرارتپٹنہ، 22 نومبر (ہ س)۔ بہار میں سردی نے دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسم کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت تیزی سے نیچے آرہا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں کم سے کم د
بہار میں آج سےٹھنڈ کا قہر، 4 ڈگری تک گرے گا درجہ حرارت


بہار میں آج سے سردی کا قہر، 4 ڈگری تک گرے گا درجہ حرارتپٹنہ، 22 نومبر (ہ س)۔ بہار میں سردی نے دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسم کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت تیزی سے نیچے آرہا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کمی متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ کئی شہروں میں رات کا درجہ حرارت 10 سیلسیس سے نیچے گر سکتا ہے۔ گزشتہ دو تین دنوں کے دوران مغربی ہواؤں کی سست روی سے کچھ راحت ملی، لیکن اب سخت سردی واپس آنے والی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی معمول سے زیادہ تیز ہو سکتی ہے۔دن کے وقت درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں رہے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور 32 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا، دن کے وقت دھوپ چھائی رہے گی۔ حالانکہ سورج غروب ہوتے ہی سردی میں اضافہ ہوگا۔ ماہرین موسمیات نے آئندہ ہفتے موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ صبح کی دھند نے ریاست کے کئی علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پورنیہ میں سب سے کم حد نگاہ 800 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ صبح دھند کی وجہ سے ڈرائیوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دھند کی وجہ سے ہوا کا معیار بھی خراب ہوا، جس سے سانس کی تکالیف میں مبتلا رہائشیوں کو محتاط رہنے کے لئے کہا ہے۔ جمعہ کے روز ریاست میں سب سے زیادہ زیادہ درجہ حرارت مشرقی چمپارن میں 31.6 ڈگری سیلسیس تھا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت اورنگ آباد میں 13.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ اتوار کے روزسےدرجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 8-9 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مغربی ہوائیں دوبارہ متحرک ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں سردی کو مزید تیز کر دیں گی۔سردی اور دھند کی دوہری لہر سے بچنے کے لیے لوگوں کو گرم کپڑے پہننے اور صبح و شام باہر نکلتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر خیال رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگلے سات دنوں تک موسم جوں کا توں رہے گا، بارش کی توقع نہیں اور درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ باشندگان بہار کو کمبل اور لحاف کی مدد سے سخت سردی کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande