گجرات میں امت شاہ نے کہا – تمل ناڈو اور بنگال میں بھی بی جے پی - این ڈی اے کی حکومت بنے گی
موربی، 22 نومبر (ہ س)۔ گجرات کے موربی ضلع میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاستی صدر جگدیش وشوکرما کی موجودگی میں بی جے پی کے نئے ضلع دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں تمل ناڈو اور مغربی بنگا
وزیر داخلہ امت شاہ


موربی، 22 نومبر (ہ س)۔ گجرات کے موربی ضلع میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاستی صدر جگدیش وشوکرما کی موجودگی میں بی جے پی کے نئے ضلع دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں بھی بی جے پی-این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ بہار کے انتخاب کے وقت کئی سیاسی تجزیہ کاروں نے بی جے پی -این ڈی اے کو کمزور بتایا تھا، مگر عوام نے بھاری اکثریت دے کر این ڈی اے کی حکومت بنوائی۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی ملک میں سب سے زیادہ ارکانِ اسمبلی، اراکینِ پارلیمنٹ، کونسلرز اور پنچایت نمائندوں والی پارٹی ہے۔

موربی کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماچھو سیلاب کے بعد ضلع نے مضبوطی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیا ہے اور آج موربی دنیا کی نمایاں سیرامک صنعت کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت کا موربی کو میونسپل کارپوریشن بنانے کا فیصلہ ترقی کو مزید تیز کرے گا۔

پروگرام میں بی جے پی کے نئے دفتر کی سہولتوں کا بھی ذکر کیا گیا، جن میں ریاستی صدر روم، مہا منتر ی رو،، کانفرنس روم، میڈیا روم، یوا مورچہ، مہیلا مورچہ، ارکانِ اسمبلی کے کمرے اور لائبریری جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔ اس دفتر کی تعمیر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور 2025 میں مکمل ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande