
پونچھ میں گہری کھائی میں گرنے سے جے سی او جاں بحق
جموں، 22 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے برحم گلہ علاقے میں جمعہ کے روز فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ایک گہری کھائی میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعہ شام کے وقت اُس وقت پیش آیا جب ایک اے ڈی پی پارٹی ڈھوک پٹن کور، برحم گلہ میں معمول کی نقل و حرکت میں مصروف تھی۔
ذرائع کے مطابق حرکت کے دوران صوبیدار ساجیش کے اچانک پاؤں پھسل گئے اور وہ گہری کھائی میں جا گرے، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے لاش کو نکال لیا ہے اور اسے برحم گلہ لایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر