
ارریہ، 22 نومبر (ہ س)۔ضلع کےمہلگاؤں تھانہ کے ٹیکنی گاؤں وارڈ نمبر 0 میں صبح مشتبہ حالات میں ایک شخص کی لاش ملنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔مقتول کی شناخت دیناناتھ وشواس (50سال) ولد داروغہ وشواس کے طور پر ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ دیناناتھ وشواس کل صبح 8 بجے گھر سے نکلے تھے لیکن رات بھر واپس نہیں آئے۔ صبح گاؤں والوں نے اس کی لاش گھر کے قریب کھائی میں پڑی دیکھی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی مہلگاؤں تھانہ انچارج برجیش کمار اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ مہلگاؤں تھانہ پولیس ، ایس ڈی پی او سشیل کمار اور فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ کی جانچ کی۔لاش کی حالت اور اردگرد کے حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز دیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مہلگاؤں تھانہ انچارج برجیش کمار نے بتایا کہ رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کی تصدیق ہوگی۔ گاؤں والوں اور اہل خانہ کے مطابق مقتول اور ملزمین بھائی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مقتول اور ملزمین کی والدہ ایک ہی ہیں لیکن باپ الگ ہیں۔وہیں مقتول کے اہل خانہ کا الزام ہےکہ ہریش چند وشواس ولد آنجہانی امن وشواس، منجولا دیوی شوہر ہریش چند وشواس گرام ٹیکنی وارڈ نمبر 3 نے کچھ بدمعاشوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔ کافی دنوں سے زمین تنازعہ کو لیکر دونوں میں تناؤ چل رہا تھا۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہاس سے قبل بھی اسی تنازع کو لیکر مقتول کی ماں بیچنی دیوی اور بیٹے ستیش کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اب والد دینا ناتھ کی موت سے پورے گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے۔ مقتول نے اپنے پیچھے تین بچے چھوڑے ہیں۔ جس میںنتیش عمر 16سال، رنجیت 10سال اور بیٹی آشا کماری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan