
پنجی، 21 نومبر (ہ س)۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) میں حصہ لینے والے تقریباً 130 نوجوان شارٹ فلم سازکو تخلیقی اور بامقصد سنیما کے مستقبل کی امید سمجھ کر ترغیب دی جا رہی ہے اور ہندوستان کی ان کہی کہانیوں کو شکل دینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔
فلم فیسٹیول کے دوسرے دن کا آغاز پنجی کی کلا اکیڈمی میںکریئیٹو مائنڈس آف ٹومارو(سی ایم او ٹی) سیشن سے ہوا، جس میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن، اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور شارٹس ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارٹر پِلچر نے شرکت کی۔اس میں ملک بھر سے 130 نوجوان شارٹ فلم میکرز کی پانچ ٹیمیں موجود تھیں۔
سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے مروگن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق جب نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی پہل شروع ہوئی تو بہت کم لوگ آگے آئے۔ آج، نوجوانوں کی طرف سے ایک ہزار سے زیادہ اندراجات موصول ہوئے ہیں اور 125 کاموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھرتے ہوئے تخلیق کار ہندوستان کے مستقبل کے سنیما کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے 2047 تک وکست بھارت کا ہدف طے کیا ہے۔یہ نوجوان فلم ساز ہندوستان کو فلمصنعت میں ایک قائد بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تاریخی طور پر کہانیوں کی سرزمین رہا ہے۔ یہاں لاکھوں کہانیاں بکھری پڑی ہیں۔ اب تک صرف چند سو کہانیاں سنائی گئی ہیں۔ ان کہی کہانیاں یہ نوجوان فلم ساز کہیںتو ہندوستانی سنیما کہاں سے کہا پہنچ جائے گا۔
مروگن نے شرکاءسے 48 گھنٹے کے فلم سازی کے سخت چیلنج کا سامنا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ زیادہ دباو والے تجربات آپ کی مہارت کو نکھارتے ہیں اور آپ کی صلاحیت کو سامنے لاتے ہیں“۔ انہوں نے ممبئی میں نئے شروع کیے گئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجیز سمیت اہم حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے، ہندوستان کے تخلیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور اورنج اکانومی کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ایک متحرک، اختراع پر مبنی تخلیقی شعبے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔
سنجے جاجو نے منتخب نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شمولیت کو ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ ان کے جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے گزشتہ سال کے چیلنج میں تیار کی گئی غیر معمولی فلموں کو یاد کیاجس میں حتمی نمائش کو تقریباً آسکر کی طرح قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ایم او ٹی نایاب تعاون کو فروغ دیتا ہے، جہاں اجنبی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دباو کے ماحول میں اثر انگیز کہانیاں تخلیق کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا، آپ میں سے بہت سے ہندوستان کے مستقبل کے کہانی کار اور عالمی ثقافتی سفیر بنیں گے۔“ اس موقع پر انہوں نے ایک سی ایم او ٹی کے سابق طالب علم کی مثال دی جس نے حال ہی میں نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔
شارٹس انٹرنیشنل کے بانی اور سی ای او کارٹر پِلچر نے کہا کہ لوگوں کے درمیان یہ شارٹ فلمیں جس قدر مقبول ہو رہی ہیں، اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ شارٹس ہی مستقبل کا سنیما ہے ۔ نوجوان فلم ساز اس تناظر میں اہم بن جاتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان فلم سازوں کی پانچ ٹیموں کو 48 گھنٹے میں ایک فلم بنانے کا چیلنج دیا، جس میں فاتح کو انعام دیا جائے گا۔
کارٹر پِلچر نے اس سال کے سی ایم او ٹی کو ابھی تک کے سب سے زیادہ دلچسپ ایڈیشنوں میں سے ایک قرار دیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کے لیے سراہا۔ انہوں نے کہا، ”پہلے ایڈیشنز کے شرکاءپہلے ہی کانز سمیت دنیا بھر کے بڑے فیسٹول میں اپنی فلمیں پیش کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ آسکر کی شارٹ لسٹ میں بھی جگہ بنا رہے ہیں۔“ پِلچر نے تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو سیکھنے، تعاون کرنے اور تخلیقی حدود کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کریں، اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہشارٹ فارم اسٹوری ٹیلنگ اب عالمی تفریح کے مرکز میں ہے۔ وزیر ڈاکٹر مروگن نے بعد میںکریئیٹو مائنڈس آف ٹومارو کے نوجوانوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بنوایا۔
اس کے بعد شروعات ایک ماسٹر کلاس کے ساتھ ہوئی جو ان کے تخیلات اور تخلیقی صلاحیتوں کو تیز کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو انھیں آئندہ 48 گھنٹے کے فلمی چیلنج کے لیے تیار کرتا ہے۔ اس کے بعد ٹیمیں اپنے ریکی کے لیے روانہ ہوئیں۔ انہوں نے مقامات کو تلاش کیا، اپنے امکانات تیار کیے اور ان کہانیوں کو تشکیل دینا شروع کیا جو الٹی گنتی شروع ہونے کے بعد وہ زندہ کریں گے۔ جیسا کہ ان نوجوان ذہنوں نے منصوبہ بندی کی، بات چیت کی، اور خواب دیکھا، انہوں نے محسوس کیا کہ واقعی کسی خاص اور اہم چیز کی شروعات ہوتی ہے۔
سی ایم او ٹی وزارت اطلاعات و نشریات اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا ایک بصیرت انگیز اقدام ہے، جسے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستاروں کو دریافت کرنے، فنڈ دینے اور ان کو نمایاں کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک ٹیلنٹ پروگرام نہیں ہے - یہ مستقبل کے کہانی سنانے والوں کے لیے ایک لانچ پیڈ ہے جو ہندوستان کی تخلیقی معیشت کو آگے بڑھائیں گے۔ ہر سال، سی ایم او ٹی خام جذبے کو سنیما ٹیلنٹ میں تبدیل کر دیتا ہے، جو ملک بھر کے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو ایشیا کے سب سے باوقار فلمی میلوں میں سے ایک عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد