جالنہ کے سی ٹی ایم اسکول میں 13 سالہ طالبہ نے کی خودکشی
جالنہ کے سی ٹی ایم اسکول میں 13 سالہ طالبہ نے کی خودکشی۔ ذہنی ہراسانی کا الزام—والدین کا شدید غم و غصہجالنہ ، 21 نومبر (ہ س)۔ جالنہ کے سی ٹی ایم کے اسکول میں منگل کو پیش آنے والے دل ہلا دینے والے واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا، جب 13 سالہ
TEEN SUICIDE ALLEGED HARASSMENT IN JALNA


جالنہ کے سی ٹی ایم اسکول میں 13 سالہ طالبہ نے کی خودکشی۔ ذہنی ہراسانی کا الزام—والدین کا شدید غم و غصہجالنہ ، 21 نومبر (ہ س)۔ جالنہ کے سی ٹی ایم کے اسکول میں منگل کو پیش آنے والے دل ہلا دینے والے واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا، جب 13 سالہ طالبہ اروہی دیپک بٹلان نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کم عمر طالبہ کی اچانک موت نے شہر میں شدید دکھ اور غم کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ واقعہ سامنے آتے ہی اسکول میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ صدر بازار پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال روانہ کر دیا، تاکہ موت کی وجوہات کی تصدیق ہو سکے۔لڑکی کے اہل خانہ نے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ پر مسلسل ذہنی ہراسانی اور سخت رویّے کا الزام لگایا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار اسکول کو شکایات درج کروائیں، لیکن کوئی قدم نہ اٹھایا گیا۔ ان کے مطابق اسی مسلسل دباؤ اور اذیت نے بچے کو خودکشی پر مجبور کیا۔ پولیس نے معاملے کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ لواحقین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسکول کے ذمہ داران اور متعلقہ اساتذہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی مراحل میں پولیس کسی بھی امکان کو خارج نہیں کر رہی۔اس افسوسناک سانحے نے شہر میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔ والدین، تعلیمی کارکنان اور سماجی تنظیموں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسکول کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ایسے واقعات بچوں کے تحفظ کے نظام پر سوالیہ نشان ہیں اور حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande