
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کے لئے وداعی خطاب میں اگلے چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ آپ اپنے اندر کا ایک حصہ ہمارے ساتھ چھوڑ کر جا رہے ہیں اور ہمارے اندر کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔
جمعہ کو چیف جسٹس کا آخری ورک ڈے تھا۔ کورٹ روم میں سیریمونیل فیئرویل بنج میںچیف جسٹس کی تعریف کرنے کے بعد ایک وکیل نے جسٹس گوئی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وکیل نے کہا کہ وہ کچھ پنکھڑیاں لائے ہیں اور چیف پر برسانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کچھ پنکھڑیاں اپنے ہاتھ میں بھی لے لیں لیکن چیف جسٹس نے منع کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، نہیں... ایسا مت کیجئے...ایسا مت کیجئے۔ اسے کورٹ ماسٹر کو دیجئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد