الٹراساونڈ کرانے گئی مسلم خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی ،عوام کی ناراضگی اور احتجاج کے بعد ریڈیولوجسٹ ملزم گرفتار
بنگلورو،21نومبر (ہ س )۔ بنگلورو میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ریڈیولوجسٹ پر الزام ہے کہ اس نے چیک اپ کے دوران اسے نامناسب طریقے سے چھوا ۔ پولیس کو شکایت کے باوجود کئی دنوں تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ تا
الٹراساونڈ کرانے گئی مسلم خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی ،عوام کی ناراضگی اور احتجاج کے بعد ریڈیولوجسٹ ملزم گرفتار


الٹراساونڈ کرانے گئی مسلم خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی ،عوام کی ناراضگی اور احتجاج کے بعد ریڈیولوجسٹ ملزم گرفتار


بنگلورو،21نومبر (ہ س )۔

بنگلورو میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ریڈیولوجسٹ پر الزام ہے کہ اس نے چیک اپ کے دوران اسے نامناسب طریقے سے چھوا ۔ پولیس کو شکایت کے باوجود کئی دنوں تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم عوامی احتجاج کے بعد اب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر اجے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انیکل کی رہنے والی34سالہ مسلم خاتون کو پیٹھ میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد وہ ایک گورنمنٹ اسپتال گئیں جہاں انہیں اسکیننگ کرانے کیلئے کہا گیا جس کے بعد وہ پلازمہ اسکیننگ سینٹر اسکیننگ کے لئے گئیں جہاں اسکیننگ کے دوران خاتون کے ساتھ ریڈیو لوجسٹ ڈاکٹر اجے کمار نے جنسی ہراسانی کی کوشش کی ۔متاثرہ خاتون نے اس پورے واقعہ کو موبائل میں ریکارڈ کر لیا تھا۔ریڈیو لوجسٹ اجے کمار نے خاتون کو دھمکی بھی دی تھی کہ اس کی شکایت کسی سے نہ کرے لیکن خاتون نے معاملے کی اطلاع اہل خانہ کو دی اور واقعہ کی شکایت پولیس اسٹیشن انیکل میں کی ۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے بعد خاتون نے ملزم ریڈیولوجسٹ کے خلاف انیکل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس واقعہ کو غیر سنجیدگی سے لئے جانے پر عوام میں ناراضگی پیدا ہو گئی ۔واقعہ کے ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر مقامی ایس ڈی پی آئی کارکنان نے اس پورے معاملے کو اٹھانے کا اعلان کیا اور اس کی شکایت پولیس میں کی ۔ اس کے بعد ایس ڈی پی آئی کارکنان نے اسٹیٹ خواتین کمیشن کے سامنے بھی اس معاملے کو رکھا اور تحریری شکایت درج کراتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایس ڈی پی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ اجے کمار جیسے ڈاکٹروں کی وجہ سے ہی یہ مقدس پیشہ بدنام ہو رہا ہے ۔شکایت کے باوجود ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروا ئی نہیں کی جا رہی ہے ۔کئی دن شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر برہم عوام نے انیکل تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے پولیس کو خبردار کیا کہ اگر مناسب کارروائی نہ کی گئی اور ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو دوسری جگہوں پربھی احتجاج کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق واقعے پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر ملزم ریڈیالوجسٹ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande