شعبہ میوزیالوجی کے پروفیسر عبدالرحیم کی عالمی کانفرنس میں شرکت
علی گڑھ, 21 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میوزیالوجی کے چیئرمین پروفیسر عبد الرّحیم کے اور سینئر ریسرچ فیلو مس فرح نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں حال ہی میں منعقدہ 27ویں آئی کوم جنرل کانفرنس بعنوان ”تیزی سے بدلتی ہوئی کمیونٹیز میں عجا
شعبہ میوزیالوجی کے پروفیسر عبدالرحیم کی عالمی کانفرنس میں شرکت


علی گڑھ, 21 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میوزیالوجی کے چیئرمین پروفیسر عبد الرّحیم کے اور سینئر ریسرچ فیلو مس فرح نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں حال ہی میں منعقدہ 27ویں آئی کوم جنرل کانفرنس بعنوان ”تیزی سے بدلتی ہوئی کمیونٹیز میں عجائب گھروں کا مستقبل“ میں شرکت کی۔

کانفرنس میں 135 سے زیادہ ممالک کے تقریباً پانچ ہزار میوزیم ماہرین، محققین اور پیشہ ور افراد نے شرکت کی، اور اس بات پر غور و خوض کیا کہ دنیا بھر کے میوزیم کس طرح مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار آبادیاتی، سماجی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پروفیسر عبدالرحیم اور مس فرح نے میوزیم کے طریق ہائے کار میں اے آئی پر مبنی جدتوں کے انضمام پر ایک بصیرت افروز پرزنٹیشن دیا۔ ان کے پرزنٹیشن میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جدید، دلچسپ اور شراکتی میوزیم تجربات کے ذریعے کمیونٹی کی وابستگی کو فروغ دینے کے لیے جدید ترین ٹکنالوجیز کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے مادی ذخائر کے تحفظ میں آئی سے لیس حکمتِ عملیوں کو اپنانے کی وکالت کی، جو مختلف النوع لوگوں کے لیے ثقافتی بیانیہ کو زندہ اور متحرک بنا سکیں۔

کانفرنس کا آغاز شیخہ لطیفہ بنت محمد آل مکتوم، شیخ سالم بن خالد القسیمی اور نورہ بنت محمد الکعبی کی تقاریر سے ہوا، جن میں امارات کی ثقافتی جدت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔محترمہ ہالہ بدری اور رکان الطوق جیسے رہنماؤں نے عالمی ثقافتی اشتراک و تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔۔۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande