ہریانہ کے چار اضلاع میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے پوسٹروں پر سیاہی پوتی گئی
بی جے پی نے کانگریس کارکنوں کے خلاف شکایت درج کرائی چنڈی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ ہریانہ کے چار اضلاع میں گزشتہ رات کچھ نوجوانوں کے ذریعہ وزیر اعلیٰ نائب سینی اور وزیر اعظم مودی کے پوسٹروں پر سیاہی پو تنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سیاہی پوتنے والوں ن
ہریانہ کے چار اضلاع میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے پوسٹروں پر سیاہی پوتی گئی


بی جے پی نے کانگریس کارکنوں کے خلاف شکایت درج کرائی

چنڈی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔

ہریانہ کے چار اضلاع میں گزشتہ رات کچھ نوجوانوں کے ذریعہ وزیر اعلیٰ نائب سینی اور وزیر اعظم مودی کے پوسٹروں پر سیاہی پو تنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سیاہی پوتنے والوں نے مبینہ طور پر ووٹ چور، گدی چھوڑ لکھا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس واقعہ سے ناراض ہے۔ حالانکہ پولیس میں ابھی تک کوئی تحریری شکایت درج نہیں کی گئی ہے، لیکن اس واقعہ کے بعد پولیس نے بی جے پی کے دفاتر کے ارد گرد گشت بڑھا دی ہے۔

ہریانہ میں پانی پت، سرسا، کرنال اور فتح آباد میں بی جے پی کے دفاتر کے آس پاس وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نائب سینی کے پوسٹروں کو سیاہ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر سیاہ کاری کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیے گئے تھے۔

سرسا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے دفتر کے باہر، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن کے باہر پوسٹروں پر کالے رنگ لگائے گئے ہیں۔ پانی پت میں نیشنل ہائی وے 44 پر پی وی آر مال کے قریب ایک پوسٹر کالا کر دیا گیا۔

سرسا بی جے پی میڈیا انچارج کپل نے بتایا کہ ملازمین رات کو دفتر میں رہتے ہیں۔ کل رات وہ اندر کھانا پکا رہا تھا کہ کچھ لوگ اندر آئے اور پوسٹروں کو سیاہ کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی وہ تمام دفاتر کا رخ کیا۔ اسی طرح کے واقعات ریاست میں دیگر مقامات پر بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوسھان ساچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande