سونگ لونگ، منی پور میں پولیس نے 10 ایکڑ افیون کی کاشت کو تباہ کر دیا
امپھال، 21 نومبر (ہ س)۔ منی پور پولیس، آسام رائفلز (اے آر) اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے سونگ لونگ گاو¿ں کے اندرونی علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی افیون کی کاشت کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے۔ مشترکہ ٹیم نے تین مختلف مقامات پر پ
سونگ لونگ، منی پور میں پولیس نے 10 ایکڑ افیون کی کاشت کو تباہ کر دیا


امپھال، 21 نومبر (ہ س)۔

منی پور پولیس، آسام رائفلز (اے آر) اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے سونگ لونگ گاو¿ں کے اندرونی علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی افیون کی کاشت کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے۔

مشترکہ ٹیم نے تین مختلف مقامات پر پھیلی ہوئی پوست کی کل 10 ایکڑ کاشت دریافت کی۔ تمام 10 ایکڑ غیر قانونی کاشت موقع پر تلف کر دی گئی۔

آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے تین اسٹوریج/کھیتی جھونپڑیوں اور کاشت کاری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات کو بھی مسمار کر کے جلا دیا۔

منی پور پولیس کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ اس طرح کی مشترکہ کارروائیاں منشیات کے غیر قانونی نیٹ ورکس کو روکنے کے لیے جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande