پولیس نے کٹرا میں تیرتھ یاتریوں کی ہلاکت کے معاملے میں درج کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی
پولیس نے کٹرا میں تیرتھ یاتریوں کی ہلاکت کے معاملے میں درج کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے کٹرا آدھ کواری میں رواں سال 26 اگست کو پیش آئے سانحہ میں 35 تیرتھ یاتریوں کی ہلاکت کے معاملے میں درج ایف آئی آر کی درخواست
پولیس نے کٹرا میں تیرتھ یاتریوں کی ہلاکت کے معاملے میں درج کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی


پولیس نے کٹرا میں تیرتھ یاتریوں کی ہلاکت کے معاملے میں درج کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی

جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے کٹرا آدھ کواری میں رواں سال 26 اگست کو پیش آئے سانحہ میں 35 تیرتھ یاتریوں کی ہلاکت کے معاملے میں درج ایف آئی آر کی درخواست پر پولیس نے کارروائی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ یہ معاملہ سب جج (جے ایم آئی سی) کٹرا کے روبرو زیرِ سماعت ہے۔

شکایت جمو ں کے رہائشی روہت بالی نے دائر کی ہے، جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر شری ماتا ویشنوی دیوی شرائن بورڈ کٹرا اور دیگر متعلقہ افسران کی مبینہ غفلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ شکایت گزار کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ریڈ الرٹ اور 25 اگست کی تازہ ترین ایڈوائزری کے باوجود یاترا کو معطل نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں آدھ کواری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور 35 یاتری جاں بحق ہوئے۔

ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بھون نے 16 اکتوبر کی عدالتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اے ٹی آر جمع کیا۔ گزشتہ سماعت 30 اکتوبر کو ایس ایچ او نے چار ہفتوں کی مہلت مانگی تھی تاہم عدالت نے تین ہفتے کا وقت دیتے ہوئے معاملہ 20 نومبر تک ملتوی کیا تھا۔ ایس ایچ او کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال کی گئی ابتدائی تفتیش میں شرائن بورڈ حکام کے خلاف کوئی قابلِ دست اندازی پولیس جرم ثابت نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سانحہ کی تحقیقات کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر 29 اگست کو تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ موصول ہونا ابھی باقی ہے۔ عدالت نے اے ٹی آر کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے اگلی سماعت 6 دسمبر کو دلائل کے لیے مقرر کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande