اب پانی جمع ہوجانے اور جنگلی جانوروں سے تباہ ہونے والی فصلوں پر بھی انشورنس کور دستیاب ہوگا
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو کسانوں کے لئے ایک بڑی راحت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت اب دو طرح کے نقصانات بھی کور کئے جائیں گے، جن کا کسان طویل عر
Now, insurance cover on crops destroyed by waterlogging & wild animals


نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو کسانوں کے لئے ایک بڑی راحت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت اب دو طرح کے نقصانات بھی کور کئے جائیں گے، جن کا کسان طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

چوہان نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا،”میں آج آپ کو خوشخبری سنا رہا ہوں۔ اب جنگلی جانوروں کے ذریعہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی معاوضہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ سیلاب یا ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت دو نقصانات کور نہیں کئے گئے تھے اور ان کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ایک تو جنگلی جانوروں سے ہونے والے فصلوں کو نقصان اور دوسرا، زیادہ بارش کی وجہ سے پانی بھر جانے یا سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والا نقصان ۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان دونوں نقصانات کو اب فصل بیمہ یوجنا کے تحتکور کیا جا رہا ہے۔ اگر جنگلی جانور فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، تو اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔ اگر پانی بھر جانے سے فصلوں کو نقصان ہوتا ہے تو اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande