ایل جی نے سرحدی علاقوں کے متاثرہ رہائشیوں کے لیے بڑے بازآبادکاری پروگرام کا اعلان کیا
جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز سرحدی علاقوں کے متاثرہ رہائشیوں کے لیے بڑے بازآبادکاری پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پار گولہ باری سے متاثرہ 133 خاندانوں کے لیے نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے،
Lg greet


جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز سرحدی علاقوں کے متاثرہ رہائشیوں کے لیے بڑے بازآبادکاری پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پار گولہ باری سے متاثرہ 133 خاندانوں کے لیے نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے، جن پر فی گھر 10 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

ایل جی سنہا نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ سرحدی فائرنگ سے نقصان اٹھانے والے شہریوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شدید متاثرہ 14 خاندانوں میں سے 13 کو وزیر داخلہ کے دورے کے دوران سرکاری نوکریاں فراہم کی جا چکی ہیں، جبکہ ایک بچے کو آئندہ مدد کے لیے یقین دہانی کا خط جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پہلے ایس ڈی آر ایف اور مرکزی معاونت کے تحت 2 لاکھ اور 1 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی تھی، لیکن یہ رقم گھروں کی مکمل ازسرِنو تعمیر کے لیے ناکافی تھی۔

ایل جی نے آگاہ کیا کہ معروف سماجی تنظیم ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے آگے آکر 133 پکے مکانات کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہے، جو متاثرین کے لیے محفوظ اور باوقار رہائش کا بندوبست کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی کام چھ ماہ کے اندر مکمل کیا جا چکا ہے۔ یہ بروقت، محفوظ اور انسانی ہمدردی پر مبنی بازآبادکاری ہے، یعنی ترقی کے ساتھ انسانیت کا احساس ہے۔

دورے کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نلین پربھات اور آئی جی پی کشمیر سمیت سینئر حکام نے ایل جی کے ہمراہ علاقے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آپریشن سندور کے دوران متاثرہ شہریوں میں راحتی سامان بھی تقسیم کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام تباہ شدہ رہائشی ڈھانچوں کی تعمیر میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande