جموں میں بڑے پیمانے پر سرکاری و جے ڈی اے زمین پر تجاوزات مخالف مہم چلائی گئی۔
جموں, 21 نومبر (ہ س)۔ جموں شہر کے مضافاتی علاقوں میں سرکاری اراضی پر قائم وسیع پیمانے کی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ نے جمعہ کے روز بڑی کارروائی انجام دی، جس کے دوران بھاری سیکورٹی انتظامات کے درمیان متعدد غیر قانونی ڈھانچے منہدم کیے گئے۔حکام کے م
Demolish


جموں, 21 نومبر (ہ س)۔

جموں شہر کے مضافاتی علاقوں میں سرکاری اراضی پر قائم وسیع پیمانے کی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ نے جمعہ کے روز بڑی کارروائی انجام دی، جس کے دوران بھاری سیکورٹی انتظامات کے درمیان متعدد غیر قانونی ڈھانچے منہدم کیے گئے۔حکام کے مطابق ریونیو محکمے کی ٹیموں نے پولیس اور مرکزی نیم فوجی فورسز کی مدد سے بشنہ تحصیل کے سکندرپور علاقے میں ریاستی اور جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی ملکیت 130 کنال (16 ایکڑ سے زائد) تجاوز شدہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ اس قیمتی زمین کی تخمینی مالیت 50 سے 60 کروڑ روپے کے درمیان بتائی گئی ہے۔

واگزار کی گئی اراضی طویل عرصے سے ناجائز طور پر قبضہ گروپوں کے زیر استعمال تھی۔ یہاں کئی غیر قانونی تعمیرات کھڑی کی گئی تھیں، جن میں بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے خلاف منشیات مخالف قوانین کے تحت مقدمات درج ہیں۔یہ کارروائی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں ڈاکٹر راکیش منہاس کی ہدایات پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں جوگیندر سنگھ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اب تک 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچے منہدم کیے جا چکے ہیں، جب کہ آپریشن مسلسل جاری ہے۔

پولیس اور ریونیو حکام اس امر کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ کس طرح کچھ افراد کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کیا جاتا ہے اور بعد میں اسے بیرونِ جموں سے آنے والے شہریوں کو فروخت کر کے غیر قانونی کالونیاں قائم کی جاتی ہیں۔انتظامیہ اس بات پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ سرکاری یا جے ڈی اے کی اراضی پر بغیر منظوری تعمیر کی گئی عمارتوں اور مکانات کو بجلی، پانی اور دیگر سرکاری سہولیات فراہم نہ کی جائیں۔جموں ضلع میں ریاستی اور جے ڈی اے کی قیمتی اراضی پر تجاوزات کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے، جس کی مجموعی مقدار 10 ہزار کنال سے زائد بتائی جاتی ہے۔ رواں سال کے دوران جے ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر کے قابلِ ذکر اراضی کو واگزار کرایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande