
سابق نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ بھوپال پہنچے
بھوپال، 21 نومبر (ہ۔س)۔ سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر راجدھانی بھوپال پہنچے ہیں۔ وہ یہاں شام کو رویندر بھون میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر منموہن ویدیا کی تحریر کردہ کتاب ’’ہم اور یہ وشو‘‘ کی رسمِ اجرا کی تقریب میں شامل ہوئے۔
سابق نائب صدر دھنکھڑ جمعہ کی دوپہر ہوائی جہاز سے بھوپال کے راجا بھوج ایئرپورٹ پہنچے اور یہاں سے سیدھے کار کے ذریعے گورنر ہاوس پہنچے۔ راج بھون پہنچنے پر سابق نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ کا استقبال ریاست کے گورنر منگوبھائی پٹیل کے ایڈیشنل سکریٹری اوما شنکر بھارگو نے گلدستہ پیش کرکے کیا۔ اس موقع پر گورنر ہاوس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
دھنکھڑ گورنر ہاوس میں کچھ وقت گزارنے کے بعد شام تقریباً ساڑھے چار بجے رویندر بھون پہنچے اور سروچِی پبلی کیشن کی جانب سے منعقدہ ’’ہم اور یہ وِشو‘‘ کتاب کے اجرا کے پروگرام میں بطورِ مرکزی مقرر شریک ہوئے۔ کتاب کے اجرا کے پروگرام میں سنت شری ریتیشور مہاراج (پیٹھادھیشور، شری آنندم دھام آشرم، ورِنداون-متھرا) آشیروچن پیش کیا۔ پروگرام میں بطورِ خصوصی مہمان سینئر صحافی وشنو تریپاٹھی بھی موجود تھے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسی سال 21 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے ہی دن نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد دھنکھڑ کا یہ پہلا عوامی پروگرام ہے، جس میں وہ خطاب کریں گے۔ وہ رات تقریباً آٹھ بجے واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن