ضلع رامبن کے نیل رامسو میں آتشزدگی کی واردات، متعدد مکانات خاکستر
جموں, 21 نومبر (ہ س)۔ رامبن ضلع کی تحصیل رامسو کے دورافتادہ پہاڑی گاؤں زرادی نیل میں جمعہ کی صبح اچانک بھڑکنے والی شدید آگ نے متعدد رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح 10 بج ک
ضلع رامبن کے نیل رامسو میں آتشزدگی کی واردات، متعدد مکانات خاکستر


جموں, 21 نومبر (ہ س)۔

رامبن ضلع کی تحصیل رامسو کے دورافتادہ پہاڑی گاؤں زرادی نیل میں جمعہ کی صبح اچانک بھڑکنے والی شدید آگ نے متعدد رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ زرادی نیل انتہائی دشوار گزار پہاڑی مقام پر واقع ہے جہاں قریب ترین فائر اسٹیشن کی عدم موجودگی کے باعث آگ بجھانے کے اقدامات سخت متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ محدود وسائل کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن شعلے مسلسل بھڑک رہے ہیں اور قریب کی دیگر رہائشی تعمیرات تک بھی پھیل رہے ہیں۔

غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم چار مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو چکی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande