متوفی طالب علم کے اہل خانہ اور دیگر والدین اور طلبا نے سینٹ کولمبس اسکول کے باہر احتجاج کیا
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے اشوک نگر کے سینٹ کولمبس اسکول کی 10 ویں جماعت کی 16 سالہ طالب علم شوریہ نے 18 نومبر کو راجندر پلیس میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے خلاف جمعہ کو والدین ، بچے کے اہل خانہ اور طلبا نے شوریہ کے ل
Family, parents & students protest outside St Columbus School


نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے اشوک نگر کے سینٹ کولمبس اسکول کی 10 ویں جماعت کی 16 سالہ طالب علم شوریہ نے 18 نومبر کو راجندر پلیس میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے خلاف جمعہ کو والدین ، بچے کے اہل خانہ اور طلبا نے شوریہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکول کے مین گیٹ کے باہر احتجاج کیا۔

خود کشی سے قبل، شوریہ نے ایک لمبا سوسائڈ نوٹ لکھا، جس میں اس نے اسکول کے کچھ اساتذہ اور پرنسپل پر بار بار اس کی توہین کرنے، اسے کلاس میں جان بوجھ کر شرمندہ کرنے اور اسے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ اس نے نوٹ میں لکھا کہ مسلسل ذہنی تناو¿ کی وجہ سے وہ جینے کی خواہش کھو بیٹھا ہے۔

شوریہ کے چچا نے ایک بیان میں کہا کہ شوریہ نے خودکشی کے دن اسکول کے کونسلر سے ملاقات کی تھی۔ اس نے اسے بتایا تھا کہ اس کے دماغ میں خودکشی کے خیالات آ رہے ہیں لیکن کونسلر نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور صرف اتنا کہا کہ ”ٹھیک ہے۔“

شوریہ کے اہل خانہ نے کہا کہ صرف اساتذہ کو معطل یا برطرف کرنا کافی نہیں ہے۔ خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ انہیں صرف اسکول سے نکال دینے سے کیا فائدہ ہوگا؟ وہ کل کسی اور اسکول میں جائیں گے اور کسی اور معصوم بچے کی زندگی برباد کریں گے۔ ان اساتذہ کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے، تاکہ مستقبل میں کوئی استاد کسی بچے کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کے لئے سوچے بھی نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande