بھوپال میں کاروباری دلیپ گپتا کے ٹھکانوں پر ای او ڈبلیو کا چھاپا، 10 روپے کے شیئر کو 12 ہزار میں بیچنے کے الزامات
بھوپال میں کاروباری دلیپ گپتا کے ٹھکانوں پر ای او ڈبلیو کا چھاپا، 10 روپے کے شیئر کو 12 ہزار میں بیچنے کے الزامات بھوپال، 21 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے جمعہ کو بھوپال کے بڑے کاروباری دلیپ گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپ
بھوپال میں کاروباری دلیپ گپتا کے ٹھکانوں پر ای او ڈبلیو کا چھاپا، 10 روپے کے شیئر کو 12 ہزار میں بیچنے کے الزامات


بھوپال میں کاروباری دلیپ گپتا کے ٹھکانوں پر ای او ڈبلیو کا چھاپا، 10 روپے کے شیئر کو 12 ہزار میں بیچنے کے الزامات

بھوپال، 21 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے جمعہ کو بھوپال کے بڑے کاروباری دلیپ گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ ای او ڈبلیو کی ٹیم نے ایم پی نگر میں واقع ان کے آفس اور چونا بھٹی علاقے میں واقع رہائش گاہ پر بیک وقت چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی مبینہ طور پر سرمایہ کاروں کے ساتھ 35.37 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں کی گئی ہے۔ ای او ڈبلیو کی ٹیم نے دونوں ٹھکانوں سے اہم دستاویزات، لیپ ٹاپ، پین ڈرائیو اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسیں ضبط کی ہیں۔ پوچھ گچھ اور آگے کی جانچ جاری ہے۔

ای او ڈبلیو کی دو الگ الگ ٹیمیں جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے ایم پی نگر زون-2 میں واقع دفتر اور چونا بھٹی میں دلیپ گپتا کے گھر پر پہنچیں۔ فی الحال افسران دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد کی جانچ کر رہے ہیں۔ ای او ڈبلیو نے تقریباً ایک ماہ پہلے دلیپ گپتا اور ان کی دو کمپنیوں میسرس ڈی جی مائنس اینڈ منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرس شری ماں سیمنٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کے مطابق ملزم کاروباری نے سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع دینے کا لالچ دے کر جعلی طریقے سے 35.37 کروڑ روپے جمع کروائے اور بعد میں نہ تو رقم واپس کی اور نہ کوئی منافع دیا۔ ای او ڈبلیو کے مطابق، گپتا نے 10 روپے کے شیئر کو 12 ہزار 972 روپے میں بیچ کر سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا۔ زیادہ فائدے کا لالچ دے کر سرمایہ کاروں کی خاندانی جائیدادیں بھی گروی رکھوا دیں۔ بند بینک کھاتوں سے چیک جاری کیے۔

بھوپال کے رہائشی ونیت جین اور ان کی والدہ لتا جین نے ای او ڈبلیو میں شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے آئی سی آئی سی آئی بینک سے 2.75 کروڑ روپے اور پی این بی ہاؤسنگ فائنینس سے 4.45 کروڑ روپے کا قرض لے کر گپتا کو سرمایہ کاری کے نام پر دے دیا۔ جین کے مطابق، گپتا نے بھاری منافع دکھا کر انہیں قرض لینے کے لیے تیار کیا اور جعلی چیکوں اور کاغذات کے ذریعے دھوکہ دہی کی۔ معاملہ صرف ای او ڈبلیو تک محدود نہیں رہا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی 31 اکتوبر کو اس معاملے میں ای سی آئی آر درج کیا ہے۔ تفتیشی افسران اب اس کیس میں پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت جانچ کر کے کالے دھن کو سفید بنانے کے معاملے میں نئے سرے سے پوچھ گچھ کریں گے۔ ڈی جی مائنس اینڈ منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شیئرز کی خرید و فروخت سے لے کر امرود کی فصل سے ڈیڑھ کروڑ تک کی آمدنی کی بھی جانچ ہوگی۔ فرم سے جڑے ہوئے کچھ لوگوں کو بھی پوچھ گچھ کے دائرے میں لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande