ای ڈی کے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں چھاپہ مار کارروائی ، کوئلہ اسمگلنگ کیس میں متعدد مقامات پر چھاپے
کولکاتہ، 21 نومبر (ہ س):۔ کروڑوں روپے کے کوئلہ اسمگلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال اور پڑوسی جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی لمبے عرصہ سے علاقے ک ے کوئہ
ای ڈی کے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں چھاپہ مار کارروائی ، کوئلہ اسمگلنگ کیس میں متعدد مقامات پر چھاپے


کولکاتہ، 21 نومبر (ہ س):۔

کروڑوں روپے کے کوئلہ اسمگلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال اور پڑوسی جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی لمبے عرصہ سے علاقے ک ے کوئہ شعبے پر چھائے شکوک و شبہات کو نئے سر ے سے اجاگر کرتی ہے۔

صبح سویرے شروع ہوئے اس آپریشن میں کولکاتہ کے انتہائی مصروف علاقوں سے لے کر آسنسول اور دھنباد کے کول بیلٹ تک ای ڈی کی متعدد ٹیمیں مرکزی آرمڈ پولیس دستے کے ساتھ پہنچیں۔

افسران خاموشی سے دروازے کھٹکھٹاتے ہوئے دیکھے گئے وہیں کئی کوئلے کی تجارت سے وابستہ تاجروں، ٹھیکیداروں اورکاروباریوں کے دفاتر اور جائیدادوں کی کئی مقامات پر مکمل تلاشی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کا دائرہ کار کافی بڑا ہے اور بیک وقت کم از کم 20 مقامات پر تلاشی جاری ہے۔ مغربی بنگال میں تحقیقات سالٹ لیک کے پوش علاقوں سے لے کر ہاوڑہ کے صنعتی علاقوں اور مغربی بردوان کے کوئلے سے مالا مال علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں۔

سب سے نمایاں مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں آسنسول میں بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) سے وابستہ ایک اعلیٰ پروفائل ٹھیکیدار کا دفتر اور رہائش شامل ہے۔ ای ڈی کو شبہ ہے کہ یہ مقامات کوئلے کی نقل و حمل، مختص کرنے اور غیر قانونی کان کنی سے متعلق اہم مالیاتی لین دین سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

اہلکاروں نے کئی مقامات سے دستاویزات، ڈیجیٹل ریکارڈ اور لین دین سے متعلق کاغذات ضبط کر لیے۔ تلاشی کے دوران کئی مقامات پر سیکورٹی برقرار رکھنے کے لیے مقامی پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی ایجنسی کے اس تازہ اقدام کو کوئلے کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ممکنہ طور پر بڑے مالیاتی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande