
تروننت پورم،21نومبر(ہ س)۔
قومی پلاننگ کمیشن کی سفارش پر ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعے 1952ءمیں قائم کی گئی قومی ترقیاتی ایجنسی بھارت سیوک سماج کی جانب سے دیا جانے والا بھارت سیوک نیشنل ایوارڈ اس سال کیرالہ کے ممتاز معلم و محقق ڈاکٹر کے۔ پی۔ شَمس± الدِّین تروورکاڈ کو عطا کیا گیا۔ڈاکٹر شمس الدین نے یہ اعزاز بھارت سیوک سماج کے قومی صدر بی۔ ایس۔ بال کرشنن چندرن کے دستِ مبارک سے حاصل کیا۔تقریب کے دوران اپنے خطاب میں بی۔ ایس۔ بال کرشنن چندرن نے کہا کہ ڈاکٹر شَمس± الدِّین تروورکاڈ وہ شخصیت ہیں جو سماج کی فلاح، قوم سازی اور قومی خدمت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شَمس± الدِّین کی خدمات بھارت سیوک سماج کے مقاصد اور اہداف کے عین مطابق ہیں۔ڈاکٹر شمس الدِّین کو یہ معزز ایوارڈ ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کی عملی شراکت اور زبان و ادب کے میدان میں ان کی تحقیقی و علمی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ڈاکٹر کے۔ پی۔ شمس الدین تروورکاڈ، کیرالا کے ضلع ملاپرم میں واقع تروورکاڈ اے۔ ایم۔ ہائر سیکنڈری اسکول میں ا±ردو معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور کیرالا ا±ردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (کے یو ٹی اے) کے صوبائی صدر بھی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais