
جموں, 21 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی ڈوڈہ کی ہدایت پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بھدرواہ میں ڈاکٹروں اور عملے کے لاکرز کی تفصیلی تلاشی کارروائی انجام دی۔
اس کارروائی کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی ڈوڈہ اور ایس ڈی پی او بھدرواہ نے کی،تلاشی مہم کے دوران ڈاکٹروں کے ذاتی لاکرز سمیت مختلف مخصوص مقامات کی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔ میڈیکل عملے کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے لاکرز یا اسپتال کے کسی بھی حصے میں ممنوعہ یا غیر قانونی اشیاء نہ رکھیں۔ تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ یا قابلِ اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔
ڈوڈہ پولیس کی یہ کارروائی ضلع کے اہم اداروں میں سیکورٹی مضبوط بنانے، قانون و نظم برقرار رکھنے اور حفاظتی و قانونی ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ڈوڈہ پولیس نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ اور ایک محفوظ و ذمہ دار ماحول کی فراہمی کے لیے اس کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر