نتیش کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم، سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری
پٹنہ،21نومبر(ہ س)۔نتیش کابینہ میں قلمدانوں یعنی محکموں کی تقسیم ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے لیے جنتا دل یو اور بی جے پی میں رسہ کشی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں، جس میں فتح بی جے پی کو ہاتھ لگی ہے۔ یعنی وزارت داخلہ بی جے پی کے حصہ میں چلی گئی ہے۔ سمرا
نتیش کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم، سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری


پٹنہ،21نومبر(ہ س)۔نتیش کابینہ میں قلمدانوں یعنی محکموں کی تقسیم ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے لیے جنتا دل یو اور بی جے پی میں رسہ کشی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں، جس میں فتح بی جے پی کو ہاتھ لگی ہے۔ یعنی وزارت داخلہ بی جے پی کے حصہ میں چلی گئی ہے۔ سمراٹ چودھری کو وزارت داخلہ، سنجے ٹائیگر کو وزارت محنت وسائل، منگل پانڈے کو وزارت صحت و قانون، سریندر مہتا کو وزارت مویشی و ماہی وسائل اور نتن نوین کو وزارت سڑک تعمیرات کی ذمہ داری ملی ہے۔دیگر اہم لیڈران کی بات کریں تو وجئے کمار سنہا کو وزارت برائے کانکنی، دلیپ جیسوال کو وزارت صنعت، رام کرپال یادو کو وزارت زراعت، شریئسی سنگھ کو وزارت کھیل و یوتھ اور ارون شنکر پرساد کو وزارت سیاحت و آرٹس کا ذمہ سونپا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ نتیش کمار کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے ایسا پہلی بار ہوا ہے جب وزارت داخلہ ان کے پاس نہیں ہے۔نتیش کابینہ میں شامل اہم وزراء کو پیش کردہ قلمدانوں کی فہرست ذیل میں پیش ہیں:سمراٹ چودھری: محکمہ داخلہوجئے کمار سنہا: محکمہ کانکنی اور محکمہ اراضی و ریونیومنگل پانڈے: محکمہ صحت، محکمہ قانوندلیپ جیسوال: محکمہ صنعتنتن نوین: محکمہ سڑک تعمیرات، محکمہ شہری ترقی و رہائشرام کرپال یادو: محکمہ زراعتسنجے ٹائیگر: محکمہ محنت وسائلارون شنکر پرساد: محکمہ سیاحت، فن، ثقافت و یوتھسریندر مہتا: محکمہ مویشی و ماہی وسائلنارائن پرساد: محکمہ آفات مینجمنٹرما نشاد: محکمہ فلاح برائے پسماندہ طبقہ و انتہائی پسماندہ طبقہلکھیندر پاسوان: محکمہ فلاح برائے درج فہرست ذات و درج فہرست قبائلشریئسی سنگھ: محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، محکمہ کھیلپرمود چندرونشی: محکمہ کوآپریٹو، محکمہ ماحولیات-جنگل و فضائی تبدیلیدرج بالا قلمدانوں کے علاوہ محکمہ گنا صنعت و محکمہ عوامی صحت ایل جے پی (رام ولاس) کے حصہ میں گیا ہے، جبکہ محکمہ مائنر آبی وسائل ہندوستانی عوام مورچہ اور محکمہ پنچایتی راج راشٹریہ لوک مورچہ کے حصہ میں گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande