
جموں, 21 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے ضلع پونچھ کا اہم دورہ کرتے ہوئے وہاں کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈی جی پی نلین پربھات، آئی جی پی بھیم سین توتی کے ہمراہ جمعرات کی دوپہر کے وقت پونچھ پہنچے، جہاں ضلع میں تعینات مختلف سیکورٹی ایجنسیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی پی نے مختلف سیکورٹی ونگز کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
اجلاس میں فوج، بارڈر سیکورٹی فورس، سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور ڈی جی پی کو سرحدی ضلع پونچھ کی موجودہ سیکورٹی صورتحال، چیلنجز اور آپریشنل امور پر جامع بریفنگ پیش کی۔ڈی جی پی کے اس دورے کو خطے میں امن و امان مضبوط بنانے اور سیکورٹی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے کی جاری کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جارہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر