علی گڑھ اردو کتاب میلہ اردو زبان اور کتابوں کی دنیا کو نئی تحریک دے گا : ڈاکٹر شمس اقبال
علی گڑھ اردو کتاب میلہ اردو زبان اور کتابوں کی دنیا کو نئی تحریک دے گا : ڈاکٹر شمس اقبال علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے اشترا ک سے لگائے جارہے ع
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شمس اقبال


علی گڑھ اردو کتاب میلہ اردو زبان اور کتابوں کی دنیا کو نئی تحریک دے گا : ڈاکٹر شمس اقبال

علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے اشترا ک سے لگائے جارہے علی گڑھ کتاب میلے 2025 کے سلسلہ میں آج سرسید اکیڈمی اے ایم یو میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹرڈاکٹر محمد شمس اقبال نے کہا کہ اردو کتاب میلہ 22 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک چلے گا اور داخلہ مفت ہوگا۔ میلے میں مختلف پرکشش پروگرام، مختلف موضوعات پر کتابیں، بچوں کے لیے خصوصی پروگرام، ادبی تقریبات اور شام غزل وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر شمس اقبال نے بتایا کہ اس سال ''میٹ دی آتھر'' کے نام سے ایک خصوصی سیگمنٹ قارئین کو معروف ادبی شخصیات سے متعارف کرائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی گئی کہ یہ میلہ اردو زبان اور کتابوں کی دنیا کو نئی تحریک دے گا اور علی گڑھ کی ادبی فضا میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ یہ کتاب میلہ نئی نسل میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میلے کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کرینگی۔ مہمانانِ اعزازی کے طور پر پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن اورا ے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر شامل ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ ممتاز فکشن نگارسید محمد اشرف پیش کریں گے جبکہ پروفیسر شافع قدوائی خصوصی مقرر کے طورپر اظہارِ خیال کریں گے۔

سر سید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر شافع قدوائی نے اس میلے کو ایک قابلِ ستائش قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اردو کتابوں کی رسائی مزید آسان ہوگی۔ کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد نوید خان نے کہا کہ ادب اور ثقافت لازم و ملزوم ہیں اور اس میلے کے ثقافتی پروگرام زبان و ادب کی روح سے جڑے ہوئے ہی۔ علی گڑھ علی گڑھ اردو کتاب میلہ کے کوآرڈنیٹر آف کلچرل پروگرام ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی نے بتایا کہ اس میلے میں ملک بھر سے تقریباً پچاس پبلشرز شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق گجرات، تلنگانہ، مہاراشٹر، کشمیر، دہلی اور اتر پردیش وغیرہ سے ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کتب کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف ادبی و ثقافتی پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں مصنفین سے ملاقات، داستان گوئی، شامِ غزل، طرحی مشاعرہ، بچوں کے خصوصی پروگرام اور ثقافتی رنگ شامل ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ نئی نسل کو اس کتاب میلے سے براہِ راست جوڑ یں اس کے لئے علی گڑھ کے اسکولوں سے بھی رابطہ قائم کیا گیا اورالحمدہ اللہ البرکات پبلک اسکول، اقراء پبلک اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے طلبہ کی اچھی تعداد اس کتاب میلے میں نظر آئے گی۔پریس کانفرنس میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذمہ داران موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande