محکمہ زراعت جموں کے زیر اہتمام ملیٹ روڈ شو منعقد ۔
جموں, 21 نومبر (ہ س)محکمہ زراعت جموں کی جانب سے ملیٹ روڈ شو 2025 کو سب ڈویژن ڈنسال میں شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد باجرا کاشت کے فروغ، غذائی آگاہی اور کاشتکار برادری کے لیے پائیدار روزگار مواقع کو مضبوط بنانا تھا۔ اس پروگرام میں کسان
Millets


جموں, 21 نومبر (ہ س)محکمہ زراعت جموں کی جانب سے ملیٹ روڈ شو 2025 کو سب ڈویژن ڈنسال میں شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد باجرا کاشت کے فروغ، غذائی آگاہی اور کاشتکار برادری کے لیے پائیدار روزگار مواقع کو مضبوط بنانا تھا۔ اس پروگرام میں کسانوں، ایف پی او ممبران، خواتین گروپوں، اسکولی بچوں، پنچائتی نمائندوں اور محکمے کے فیلڈ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز چراغ روشن کرنے کی رسم کے ساتھ ہوا جسے ترقی و زرعی خوشحالی کی علامت قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی اے او ڈنسال اشونی مہاجن نے مہمانوں کو خصوصی ملیٹ گفٹ پیک پیش کیے ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملیٹس نہ صرف لائف اسٹائل بیماریوں سے نمٹنے میں معاون ہیں بلکہ مٹی کی صحت، موسمیاتی لچکدار کھیتی اور دیہی گھرانوں کی آمدنی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے محکمہ زراعت کی کوششوں اور فیلڈ ٹیموں کی محنت کو سراہا۔تقریب کی خاص کشش ملیٹ انفارمیشن بک کی رونمائی تھی، جو نوجوانوں اور خواتین ایس ایچ جی گروپوں کے لیے ملیٹ پر مبنی کاروبار کی رہنمائی کا جامع ذریعہ ہے۔ معززین نے ایگریکلچر اسکیموں کے تحت تیار کردہ ملٹی پروڈکٹ اور کسانوں کی جدتوں پر مشتمل نمائشی اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے معززین، اسکولی بچوں اور کسانوں کی موجودگی میں ملیٹ روڈ شو 2025 کو باضابطہ طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو سب ڈویژن آفس کی جانب روانہ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande