اے ایم یو کے پروفیسر سید علی نواز زیدی کو اے ایم پی کا قومی ایوارڈ
اے ایم یو کے پروفیسر سید علی نواز زیدی کو اے ایم پی کا قومی ایوارڈ علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے ملک بھر سے منتخب 150 بااثر تعلیمی شخصیات اور اداروں کو اپنے نویں نیشنل ایوارڈ برائے تعلیمی امتیاز 2025 سے نواز
پروفیسر سید علی نواز زیدی ایوارڈ لیتے ہوئے


اے ایم یو کے پروفیسر سید علی نواز زیدی کو اے ایم پی کا قومی ایوارڈ

علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے ملک بھر سے منتخب 150 بااثر تعلیمی شخصیات اور اداروں کو اپنے نویں نیشنل ایوارڈ برائے تعلیمی امتیاز 2025 سے نوازا ہے۔ انہی ممتاز شخصیات میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے معروف استاد پروفیسر سید علی نواز زیدی کا نام بھی شامل ہے، جنہیں ان کی شاندار تعلیمی خدمات اور سماج کے لیے قابلِ قدر کردار پر یہ اعزاز عطا کیا گیا۔

اے ایم پی کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ پروفیسر زیدی کی شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات اور معاشرے کے لیے ان کی بے مثال کاوشوں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ غورطلب ہے کہ گذشتہ دنوں لکھنو میں منعقد اس تقریب میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی تھی جس میں 5 وژنریز، 135 معلمین، 10 تعلیمی اداروں کو ملک کے مختلف حصوں سے منتخب کیا گیا تھا۔ انہی میں پروفیسر سید علی نواز زیدی کا انتخاب ہو ا تھا جس کے بعد انھیں باضابطہ دعوت نامہ بھی موصول ہوا اور انھیں مدعو کیا گیا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور علمی حلقوں نے پروفیسر سید علی نواز زیدی کو اس نمایاں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ اے ایم یو اور شہرِ علی گڑھ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande