تھانے کے ٹی ایم سی اسکول میں ایمیزون کا نیا ڈیجیٹل مرکز قائم
طویل مدت میں 7,500 طلباء اور سیکڑوں اسکول مستفید ہوں گےتھانے ، 21 نومبر (ہ س)۔ ایمیزون نے تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) اور پائی جام فاؤنڈیشن کے تعاون سے ’’تھنک بگ اسپیس‘‘ ڈیجیٹل لرننگ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلا مرکز ییور کے ٹی ایم سی
AMAZON UNVEILS ‘THINK BIG SPACE’ DIGITAL LEARNING HUB IN THANE


طویل مدت میں 7,500 طلباء اور سیکڑوں اسکول مستفید ہوں گےتھانے ، 21 نومبر (ہ س)۔ ایمیزون نے تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) اور پائی جام فاؤنڈیشن کے تعاون سے ’’تھنک بگ اسپیس‘‘ ڈیجیٹل لرننگ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلا مرکز ییور کے ٹی ایم سی اسکول نمبر 65 میں قائم کیا گیا ہے، جسے سرکاری اسکولوں کے درمیان ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ٹی ایم سی کے ڈپٹی کمشنر سچن سانگلے، اے ڈبلیو ایس کے ڈائریکٹر ،کیمرون ایونز اور پائی جام فاؤنڈیشن کے بانی و سی ای او شعیب ڈار موجود تھے۔ تمام شراکت داروں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں مساوی ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی، بچوں کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

’’تھنک بگ اسپیسز‘‘ پروگرام میں ایسی تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں جو طلباء کو ہاتھوں سے سیکھنے، تجربہ کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ نصاب کمپیوٹیشنل تھنکنگ اور ڈیزائن تھنکنگ پر مبنی ہے، جس کا مقصد بچوں میں ایسے حل تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے جو کمیونٹی مسائل کو دور کرنے میں مدد دیں۔

اس منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں 900 سے زائد طلباء اور 250 اساتذہ کو فائدہ پہنچے گا۔ اساتذہ کو کمپیوٹر سائنس، ڈیجیٹل خواندگی اور پروگرامنگ کی تربیت دی جائے گی، جب کہ اسکولوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری بھی شامل ہے۔ طویل مدت میں اس اقدام کو وسعت دے کر تقریباً 7,500 طلباء تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ایمیزون کا ’’تھنک بگ پروگرام‘‘ 2019 سے ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں فعال ہے اور موبائل لرننگ یونٹس اور خصوصی لرننگ مراکز کے ذریعے تھانے و نوی ممبئی کے 12,000 سے زیادہ طلباء کو ڈیجیٹل سیکھنے کے مواقع فراہم کر چکا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد طلباء کو جدید معیشت میں درکار تنقیدی سوچ، تخلیقی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور اختراعی ذہنیت سے لیس کرنا ہے۔ شراکت داروں کا کہنا ہے کہ جب سیکھنے کا ماحول سازگار اور وسائل تک رسائی یکساں ہو تو ہر بچے میں صلاحیتوں کو ابھارا جا سکتا ہے، چاہے اس کا سماجی یا معاشی پس منظر کچھ بھی ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande