یوٹیوب نے ایس جی پی سی کے گربانی چینل کو سات دنوں کے لیے معطل کیا، بی جے پی نے مرکز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ یوٹیوب نے شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے گربانی چینل کو سات دنوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور مرکزی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹر
YouTube suspends SGPC Gurbani channel for 7 days


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ یوٹیوب نے شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے گربانی چینل کو سات دنوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور مرکزی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چ±غ نے جمعرات کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گربانی انسانیت اور خدمت کا پیغام ہے، ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر زندگی کے لیے رہنمائی پیش کرتی ہے۔ گربانی کی تشہیر کرنے والے چینل پر یوٹیوب کی سات دن کی پابندی قابل مذمت ہے۔ گربانی ہر گھر تک پہنچتی ہے، عقیدت اور تعلیمات پھیلاتی ہے۔ یوٹیوب کو فوری طور پر معطلی اٹھا لینی چاہیے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرکے چینل کو بحال کرے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande