ایس پی رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ کا علاج کے دوران انتقال
مئو، 20 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے مئو ضلع کی معروف گھوسی اسمبلی نشست سے سماج وادی پارٹی کے رکنِ اسمبلی سدھاکر سنگھ کا لکھنو کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے بیٹے ڈاکٹر سجیت سنگھ نے اپن
اکھلیش کے ساتھ سدھاکر سنگھ کی فائل فوٹو


مئو، 20 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے مئو ضلع کی معروف گھوسی اسمبلی نشست سے سماج وادی پارٹی کے رکنِ اسمبلی سدھاکر سنگھ کا لکھنو کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے بیٹے ڈاکٹر سجیت سنگھ نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔ 67 سال کی عمر میں سدھاکر سنگھ کا انتقال ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 17 نومبر کو دہلی میں مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کی ریسپشن سے لوٹنے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں منگل کو علاج کے لیے لکھنؤ لے جایا گیا۔ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں جمعرات کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

سجیت سنگھ نے بتایا کہ رکنِ اسمبلی سدھاکر سنگھ کی طبیعت گزشتہ چند دنوں سے خراب تھی۔ صحت میں سنگین گراوٹ آنے کے بعد انہیں منگل کو علاج کے لیے لکھنو لے جایا گیا تھا۔ میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگہداشت کر رہی تھی، لیکن علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande