بی جے پی کی حرکات اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شندے کی شاہ سے شکایت
بی جے پی کی حرکات اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شندے کی شاہ سے شکایت۔ اتحادی لیڈروں کو مالی لالچ دیے جانے کا الزامممبئی ، 20 نومبر (ہ س)۔ مہا یوتی میں بڑھتے اختلافات کے پس منظر میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملا
SHINDE WARNS SHAH THAT BJP S APPROACH IS CREATING RIFTS


بی جے پی کی حرکات اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شندے کی شاہ سے شکایت۔ اتحادی لیڈروں کو مالی لالچ دیے جانے کا الزامممبئی ، 20 نومبر (ہ س)۔ مہا یوتی میں بڑھتے اختلافات کے پس منظر میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا کہ بی جے پی کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث اتحادی جماعتوں میں شدید بے چینی پیدا ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان مبینہ طور پر بغاوت کرنے والے لیڈروں کو مالی ترغیبات دے کر بی جے پی میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مہایوتی کی صفوں میں انتشار بڑھ رہا ہے۔شندے اور شاہ کے درمیان یہ ملاقات کل دیر رات تقریباً پچاس منٹ تک جاری رہی۔ شندے نے شاہ کو بتایا کہ بی جے پی کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کو اپنی طرف لانے کی کوششیں اتحاد کے اندر بے اعتمادی اور خوف میں اضافہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے سیاسی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔شندے نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جب چندر شیکھر باونکولے بی جے پی کے ریاستی صدر تھے، تو مہایوتی میں کام کا ربط کافی مضبوط تھا۔ لیکن موجودہ قیادت — رویندر چوہان — کے ’’زیادہ جارحانہ‘‘ رویّے نے اتحادی جماعتوں کے اندر بے چینی کو بڑھایا ہے اور کئی لیڈر خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس صورتحال کا براہ راست اثر آئندہ بلدیاتی انتخابات پر پڑ سکتا ہے۔شندے نے مزید کہا کہ کچھ لیڈروں کے غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ بیانات مہایوتی کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں اور عوام میں الجھن پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امیت شاہ سے درخواست کی کہ وہ فوری مداخلت کریں اور ایسے بیانات اور حرکات کو روکیں، تاکہ اتحاد آنے والے انتخابات میں مضبوط شکل میں برقرار رہ سکے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande