شرد پوار کے وفادار حلقے میں بڑی دراڑ، سلیل دیشمکھ مستعفی
شرد پوار کے وفادار حلقے میں بڑی دراڑ، سلیل دیشمکھ مستعفیناگپور ، 20 نومبر (ہ س) این سی پی (ایس پی) صدر شرد پوار کے وفادار حلقے سے وابستہ ایک اہم لیڈر نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ سابق وزیر انیل دیشمکھ کے بیٹے سلیل دیشمکھ نے جمعرات کو ب
شرد پوار کے وفادار حلقے میں بڑی دراڑ، سلیل دیشمکھ مستعفی


شرد پوار کے وفادار حلقے میں بڑی دراڑ، سلیل دیشمکھ مستعفیناگپور ، 20 نومبر (ہ س) این سی پی (ایس پی) صدر شرد پوار کے وفادار حلقے سے وابستہ ایک اہم لیڈر نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ سابق وزیر انیل دیشمکھ کے بیٹے سلیل دیشمکھ نے جمعرات کو بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، جس کی اطلاعی کاپی انہوں نے شرد پوار اور سپریا سولے کو بھیجی ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر اسے این سی پی (ایس پی) کے لیے سخت دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔سلیل دیشمکھ نے ناگپور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے وہ پارٹی ذمہ داریوں کو آگے نہیں نبھا سکتے، اسی بنا پر انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، لیکن مستقبل کے امکانات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔سیاسی مبصرین کے مطابق انیل دیشمکھ شرد پوار کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں اور انہی کی تجویز پر سلیل کو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کٹول سے این سی پی–ایس پی کا ٹکٹ ملا تھا، مگر انہیں شکست ہوئی تھی۔ سلیل دیشمکھ کا تازہ قدم پوار گروپ کے لیے ایک اور جھٹکا سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پارٹی بلدیاتی انتخابات سے پہلے اپنی صف بندی مضبوط کرنے کی کوشش میں ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande