
کار کو سائیڈ نہ دینے پر آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ، کمشنرپولیس حیدرآباد کی مذمتحیدرآباد، 20 نومبر (ہ س)۔ کارکو سائیڈ نہ دینے پر آر ٹی سی ڈرائیور پر ایک شخص کے حملہ کے واقعہ پرکمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو کے وائرل ہونے پر سجنار نے جو سوشل میڈیا پرسرگرم ہیں، نے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی سرکاری ملازمین خواہ وہ پولیس ملازمین ہوں، اساتذہ ہوں یا آر ٹی سی عملہ پر حملے، دھمکیاں یا رکاوٹیں ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسی حرکتیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ایسے واقعات کو معمولی نہیں بلکہ سنگین مجرمانہ حرکت سمجھ کر ہی نمٹا جائے گا۔ سجنار نے بتایا کہ سرکاری ملازمین پر حملہ، بی این ایس (بھارت نیا سہنِتا) کی دفعات 221، 132 اور 121(1) کے تحت سنگین جرم ہے۔ ایک بار کیس درج ہوجانے کے بعد پاسپورٹ جاری ہونا، سرکاری ملازمت حاصل کرنا اور آئندہ کے مواقع سب خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ دیر کیلئے برہمی کے عالم میں کی گئی غلطی پوری زندگی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے عوام ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق