
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی 21 سے 23 نومبر تک جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ یہ چوٹی کانفرنس پہلی بار افریقی براعظم میں منعقد ہو رہی ہے اور اسے ہندوستان اور پورے گلوبل ساوتھ کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی میزبانی میں ہونے ولا یہ 20 واں جی20 سربراہی اجلاس مسلسل چوتھے سال ہے کہ گلوبل ساوتھ کی کی معیشت کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے – انڈونیشیا، بھارت، برازیل، اور اب جنوبی افریقہ۔
وزارت خارجہ کے اقتصادی تعلقات کے سکریٹری سدھاکر دلیلا نے جمعرات کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی سربراہی اجلاس کے تینوں اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ ان سیشنز میں جامع اور پائیدار اقتصادی نمو، تجارت، ترقی کے لیےمالی اعانت، عالمی قرضوں کے بوجھ، آفات کے خطرے میں کمی، موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی مساوی منتقلی، خوراک کے نظام، اہم معدنیات، مہذب کام اور مصنوعی ذہانت جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی کا جنوبی افریقہ کا چوتھا سرکاری دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ 2016 میں دو طرفہ دورے کے لیے جنوبی افریقہ گئے تھے اور 2018 اور 2023 میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
دلیلا نے کہا کہ”یہ افریقی سرزمین پر منعقد ہونے والا پہلا جی20 سربراہی اجلاس ہے اور اس وجہ سے، افریقہ کے ترقیاتی مسائل توجہ کا مرکز ہوں گے۔“ دلیلا کے مطابق، ہندوستان 2023 میں اپنی کامیاب جی20 صدارت کی ترجیحات کے تسلسل کو یقینی بنائے گا۔ گزشتہ سال ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے کئی اہم ٹریک جیسے کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، خواتین کی قیادت میں ترقی،ایس ڈی جی مین تیز رفتار پیش رفت، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ اور ویمنز ایمپاورمنٹ گروپ جنوبی افریقہ کے تحت اہم توجہ حاصل کی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی افریقہ نے اس سال چار اہم ترجیحات - ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ردعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا، کم آمدنی والے ممالک کے لیے قرض کی پائیداری، توانائی کی منصفانہ منتقلی کے لیے مالیات کو متحرک کرنا اور جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے اہم معدنیات کا استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ ہندوستان ان تمام شعبوں میں تعمیری تعاون کرے گا۔ دلیلا نے کہا، ”اہم معدنیات کا بہتر استعمال اس سربراہی اجلاس کے لیے ایک ترجیح ہے اور ہندوستان اس شعبےمیں عالمی تعاون کا حامی ہے۔“
ایک سوال کے جواب میں، دلیلا نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا مسئلہ ہندوستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لیکن چونکہ جی-20 ایک اقتصادی تعاون فورم ہے، اس لیے اس کو اعلامیے میں کس حد تک شامل کیا جائے گا، اس کا فیصلہ مذاکرات کے دوران کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی قیادت ہندوستان اور عالمی جنوبی کے نقطہ نظر سے اہمیت کے حامل تمام مسائل کو نمایاں طور پر اٹھائے گی۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم مودی کئی ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وہ انڈیا-برازیل-جنوبی افریقہ (آئی بی ایس اے) لیڈروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے، جس کی میزبانی جنوبی افریقہ کر رہا ہے۔ دلیلا نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں - انڈونیشیا، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کی مسلسل چار جی20 صدارتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ گلوبل ساو¿تھ کی آواز عالمی گورننس میں مضبوط اور زیادہ اثر انداز ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی 20 دنیا کی جی ڈی پی کا 85 فیصد اور اس کی آبادی کا تقریباً تین چوتھائی حصہ ہے۔ اس طرح، فورم بین الاقوامی اقتصادی تعاون، عالمی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور توانائی کی منتقلی جیسے مسائل پر عالمی پالیسی سازی کے لیے ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
خارجہ سکریٹری نے یقین ظاہر کیا کہ جوہانسبرگ سمٹ گلوبل ساو¿تھ کے لیے ہندوستان کی ترجیحات اور ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس سمت میں وزیر اعظم مودی کی شرکت اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک کامیاب اور نتیجہ خیز جی 20 سربراہی اجلاس کے منتظر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد