دسویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ بنے نتیش کمار، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں لیا حلف
پٹنہ، 20 نومبر (ہ س) ۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں نتیش کمار نے جمعرات کے روز پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 10 ویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر عارف
دسویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ بنے نتیش کمار، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں لیا حلف


پٹنہ، 20 نومبر (ہ س) ۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں نتیش کمار نے جمعرات کے روز پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 10 ویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر عارف محمد خان نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کوٹے سےسمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

آج نتیش کابینہ میں جن وزراکو حلف دلائی گئی ان میں جموئی اسمبلی سیٹ سے جیتی شریا سی سنگھ بی جے پی کی طرف سے یوتھ چہروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راما نشاد کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے، جو اس بار اورائی اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیت کر آئی ہے۔ ان دونوں نے پہلی بار وزیر کے طور پر حلف لی ہے۔

نتیش کمار کی کابینہ میں شامل چہرے:

سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، وجے چودھری، وجے پرساد یادو، شرون کمار، منگل پانڈے، ڈاکٹر دلیپ جیسوال، اشوک چودھری، لیسی سنگھ، مدن سہنی، نتن نوین، رام کرپال یادو، سنتوش کمار سمن، سنیل کمار، محمدزماں خان ، سنجے سنگھ ٹائیگر، ارون شنکر پساد، سریندر مہتا، نارائن پرساد ،راما نشاد، لکھیندر کمار روشن، شریاسی سنگھ، پرمود کمار، سنجے کمار، سنجے کمار سنگھ اور دیپک پرکاش شامل ہیں۔ تجربہ کار اور یوتھ سے لیس نتیش کابینہ میں شامل منگل پانڈے ، نتن نوین، اشوک چودھری اور شرون کمار جیسے لیڈر شامل ہیں، جو پہلے مختلف محکموں پر فائز رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف شریاسی سنگھ، دیپک پرکاش، لکھیندر کمار روشن اور راما نشاد جیسے یوتھ چہرے بھی شامل ہیں۔

حلف برداری تقریب میں میتھلی ٹھاکر، ایم پی اور گلوکار منوج تیواری اور بھوجپوری اسٹار پون سنگھ نے اپنی پرفارمنس سے ہجوم کو مسحور کردیا۔

نئی فہرست واضح طور پر تمام بڑی برادریوں اور خطوں کی نمائندگی کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔ دلت، انتہائی پسماندہ، پسماندہ، خواتین اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کو کابینہ میں مناسب عہدے فراہم کیے گئے ہیں۔ شریاسی سنگھ، راما نشاد، اور لیسی سنگھ جیسی خواتین لیڈروں کی شمولیت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این ڈی اے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے علاوہ محمد زما خاں جیسے اقلیتی رہنماؤں کی شمولیت بی جے پی-جے ڈی یو حکومت کی سماجی توازن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan / عبدالسلام صدیقی

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande