ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث موٹرسائیکل سوار کی شناخت میں پولیس نے عوام سے مدد طلب کی
سرینگر، 20 نومبر (ہ س): ۔سری نگر پولیس ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث موٹر سائیکل سوار کی شناخت میں عوام کی مدد حاصل کر رہی ہے۔ ایک بیان میں پولیس اسٹیشن نگین کو تیلبل اڈہ میں ہٹ اینڈ رن کے ایک واقعے کی اطلاع ملی، جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ت
تصویر


سرینگر، 20 نومبر (ہ س): ۔سری نگر پولیس ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث موٹر سائیکل سوار کی شناخت میں عوام کی مدد حاصل کر رہی ہے۔ ایک بیان میں پولیس اسٹیشن نگین کو تیلبل اڈہ میں ہٹ اینڈ رن کے ایک واقعے کی اطلاع ملی، جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس کی شناخت عبدلر شید گوجری ساکنہ کنگن کے نام سے ہوئی ہے۔

موٹر سائیکل سوار واقعہ کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی راہگیر کو طبی امداد کے لیے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا۔ تاہم، بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بیان میں کہا گیا ہے، تفتیش کے دوران، آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا، اور مشتبہ موٹر سائیکل سوار کی تصویر حاصل کی گئی۔ اس سلسلے میں عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ تصویر میں دکھائے گئے فرد کی شناخت میں مدد کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت یا مقام کی طرف لے جانے والی کوئی بھی معلومات پولیس اسٹیشن نگین کے ساتھ 9596770590 اور 9596770592 یا ڈائل 112 پر شیئر کی جا سکتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande