نیشنل ون ہیلتھ مشن حکومت اور سماج کے درمیان مشترکہ تعاون کی ایک منفرد مثال ہے: نڈا
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اور ون ہیلتھ پر ایگزیکٹو اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ نیشنل ون ہیلتھ مشن پوری حکومت اور پورے سماج کے اشتراک کی ایک منفرد مثال ہے۔ جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے
National One Health Mission govt-society unique cooperation: Nadda


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اور ون ہیلتھ پر ایگزیکٹو اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ نیشنل ون ہیلتھ مشن پوری حکومت اور پورے سماج کے اشتراک کی ایک منفرد مثال ہے۔ جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بھارت منڈپم کے کنونشن ہال میں نیشنل ون ہیلتھ مشن اسمبلی -2025 میں خطاب کرتے ہوئے، نڈا نے کہا کہ ”ون ارتھ، ون ہیلتھ، ون فیوچر“ صرف ایک موضوع نہیں ہے بلکہ یہ صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور مستقبل کی وبائی امراض کے خلاف تیاری کو بڑھانے کے لیے ہمارے نقطہ نظر کی بنیاد ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران، ہندوستان دواسازی اور طبی علوم میں ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 100 سے زیادہ ممالک کو ویکسین تیار کرکے فراہم کی ہے، جس سے ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر ہمارے کردار کی تصدیق ہوتی ہے۔ ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ، ڈاکٹر اجے کے سود، مرکزی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر اور ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمہ صحت تحقیق اور ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دو روزہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نڈا نے کہا کہ مشن نے اہم سرگرمیوںکو نافذ کرنا شروع کر دیا ہے،جس میں اینٹی مائیکروبیل مزاحمت اور متعدی بیماری پیدا کرنے والے ذرائع کی نگرانی کے لئے ذبیحہ خانوں، پرندوں کی پناہ گاہوں، چڑیا گھروں اور بڑے شہروں میں گندے پانی کے نظام کی مربوط نگرانی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کی مشترکہ تحقیقات اور طبی انسدادی اقدامات ترقی کے مراحل میں ہیں، جو ہمارے وبائی امراض سے لڑنے کی تیاری سے متعلق آرکیٹیکچر کو مضبوط کر رہا ہے ۔ وہ خطرات کا جلد پتہ لگانے اور ان کا فوری جواب دینے کی ہماری صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیں گے۔

اس موقع پر بی ایس ایل 3 لیبارٹری نیٹ ورک ایس او پی کمپینڈیم جاری کیا گیا، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لیبارٹریز ہم آہنگ پروٹوکول پر عمل کریں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر پال نے روشنی ڈالی کہ آج کا دن ایک مربوط، باہمی تعاون کے ساتھ ماحولیاتی نظام کے ذریعے انسانوں، جانوروں اور ماحولیاتی صحت کے تحفظ کے لیے ایک حقیقی عوامی تحریک کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ارتھ، ون ہیلتھ ، ون فیوچرکا موضوع ایک طاقتور قومی منتر کی نمائندگی کرتا ہے جسے اجتماعی عمل کی رہنمائی کرنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande