
نئی دہلی،20نومبر (ہ س )۔
لیگل کنیکٹ دہلی، جماعتِ اسلامی ہند دہلی زون کے اشتراک سے مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کے لیے پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں وکلاء ، ایڈووکیٹس، لا اسٹوڈنٹس، میڈیا پرسنز، آئی ٹی پروفیشنلز، میڈیکل پروفیشنلز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ کا مقصد پیشہ ور افراد کی شخصی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا، ان کی کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر بنانا، ذہنی سکون، جذباتی استحکام، قیادت کی مہارت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا تھا۔
پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سادات خان نے شرکت کی، جو شخصیت سازی اور موٹیویشنل ٹریننگ کے میدان میں ایک معروف اور ممتاز نام ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر نہایت مفید اور موثر لیکچرز دیے جن سے شرکاءنے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
اپنے خطاب میں سادات خان نے شرکاء کو نصیحت کی کہ وہ اپنے دل و دماغ کو کھولیں، غیر ضروری دباو¿، تناو¿ اور ڈپریشن سے دور رہیں، اور اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا و ہدایت کے مطابق گزاریں نہ کہ محض اپنے ذہنی دباو¿ یا وقتی جذبات کے مطابق۔انہوں نے ورکشاپ کے دوران درج ذیل اہم نکات پر بھی گفتگو کی:
ذہنی تناو¿ اور ورک پلیس اسٹریس کو مو¿ثر طریقے سے کم کرنے کے طریقے،اعتماد میں اضافہ اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت،پیشہ ورانہ اخلاقیات اور کلائنٹس کے ساتھ بہتر رویّہ،مقصدِ زندگی کی پہچان اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کے اصول،بہتر کمیونیکیشن اور انٹرپرسنل اسکلز کی ترقی،شرکاء نے ورکشاپ کے انٹرایکٹو انداز، گروپ ڈسکشنز، حقیقی مثالوں اور عملی مشقوں کو بے حد سراہا۔ اس پروگرام نے مختلف شعبوں سے آئے ہوئے پروفیشنلز کے درمیان مفید رابطہ کاری (Networking) کا موقع بھی فراہم کیا۔
لیگل کنیکٹ دہلی اور جماعتِ اسلامی ہند دہلی زون نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی تربیتی نشستیں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی شخصی و اخلاقی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais