اپڈیٹ ۔۔کشمیر ٹائمز جموں کے دفتر میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران اے کے 47 کے کاٹریج برآمد
جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعرات کے روز کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر پر اہم چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ یہ کارروائی اس الزام کے تحت عمل میں لائی گئی کہ اخبار ملک مخالف سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث
KT


جموں, 20 نومبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعرات کے روز کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر پر اہم چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ یہ کارروائی اس الزام کے تحت عمل میں لائی گئی کہ اخبار ملک مخالف سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ایس آئی اے کی ٹیم نے دفتر کے تمام کمروں اور الیکٹرانک ریکارڈز کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ اس دوران اے کے رائفل کے کاٹریج، پستول کے متعدد راؤنڈز اور ہینڈ گرینیڈ کے پن برآمد ہوئے، جنہیں ضبط کر کے فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کیس سے متعلقہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے اور اخبار کے پروموٹرز سے جلد پوچھ گچھ متوقع ہے۔

چھاپے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ قانون کے تحت کارروائی صرف ایسے معاملات میں کی جانی چاہیے جہاں غلط کام ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو کارروائی ضروری ہے، لیکن اگر یہ دباؤ بنانے کے مقصد سے کی جائے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande