
جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت جموں پولیس ساوتھ زون نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم وِشال کمار کی منقولہ جائیداد ضبط کرلی۔ پولیس نے ملزم کی اسکارپیو ایس 11 گاڑی کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68(ایف) کے تحت منجمد کیا، جس کی تخمینی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔
ملزم وِشال کمار ولد رام سنگھ، سکنہ محلہ راجیو نگر، نروال ضلع جموں کے خلاف پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں ایف آئی آر نمبر 295/2025 درج ہے، جس میں اس پر این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8، 21، 22، 25، 27ایس، 29 اور 111 بی این ایس کے تحت سنگین الزامات عائد ہیں۔یہ اقدام ایس ایس پی جموں کی نگرانی اور ایس پی سٹی ساوتھ، ایس ڈی پی او سٹی ایسٹ اور ایس ایچ او باہو فورٹ کی براہِ راست ہدایت میں سرانجام دیا گیا۔
جموں پولیس نے واضح کیا کہ معاشرے کو منشیات کے خطرے سے پاک کرنے کی کوششیں مزید سخت کی جائیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں بلا توقف جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر