گڈکری نے نتیش کمار کو وزیر اعلی کا حلف لینے پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو نتیش کمار کو بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کے بعد 10 ویں بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ گڈکری نے ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعل
Gadkari congratulated Nitish Kumar on taking oath as CM


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو نتیش کمار کو بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کے بعد 10 ویں بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔

گڈکری نے ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، اور وزراءکی نئی کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی ڈبل انجن والی حکومت بہار کی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ این ڈی اے حکومت کے دور میں ریاست تیز رفتار ترقی کا تجربہ کرے گی، جدید بنیادی ڈھانچوں کو وسعت دے گی، اچھی حکمرانی کو مضبوط کرے گی اور وکست بھارت 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں بہار کے کردار کو مزید مضبوط کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande