ہم خیال جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت : گائیکواڑ
ہم خیال جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت : گائیکواڑ۔ ایم این ایس کے ساتھ اتحاد ناممکن، گائیکواڑ کا واضح مؤقفممبئی ، 20 نومبر (ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل کانگریس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار دھڑا) کے ساتھ
GAJKWAD RULES OUT ALLIANCE WITH MNS FOR BMC ELECTION


ہم خیال جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت : گائیکواڑ۔ ایم این ایس کے ساتھ اتحاد ناممکن، گائیکواڑ کا واضح مؤقفممبئی ، 20 نومبر (ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل کانگریس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار دھڑا) کے ساتھ اتحاد کے امکانات پر باضابطہ گفت و شنید کا آغاز کر دیا ہے۔ ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ نے آج شرد پوار سے ان کی سلور اوک رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ابتدائی نوعیت کی سیاسی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد ورشا گائیکواڑ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ گفتگو صرف ابتدائی رابطہ ہے اور آئندہ ہفتے تفصیلی میٹنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر اور ممبئی کے بہتر مفاد کے لیے آئینی اصولوں پر کاربند ہم خیال جماعتوں کو ایک ساتھ آنا چاہیے، اور یہی موجودہ حالات کا تقاضا ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ورشا گائیکواڑ کچھ دن قبل اعلان کر چکی تھیں کہ کانگریس بی ایم سی انتخابات میں آزادانہ طور پر میدان میں اترے گی، مگر اب انہوں نے شرد پوار کی این سی پی سے سیاسی رابطوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کانگریس ایم این ایس کے ساتھ کبھی بھی اتحاد نہیں کرے گی، کیونکہ ان کے مطابق ایم این ایس دھمکی آمیز رویے اور قانون شکنی کی سیاست سے جڑی رہی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande